کمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں6 ماہ کی توسیع

عوام دستی اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرا ئز کرانے کے لیے سہولتوں سے فا ئدہ اٹھائیں،سیکریٹری داخلہ


Staff Reporter May 22, 2014
عوام دستی اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرا ئز کرانے کے لیے سہولتوں سے فا ئدہ اٹھائیں،سیکریٹری داخلہ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا ہے کہ صوبہ میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کی مدت میں6ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں دستی (مینول) اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ 31 اکتوبر تک اپنے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کیلیے درخواست اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں جمع کراسکتے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ مئی،جون اورجولائی میں کمپیوٹرا ئزڈ اسلحہ لائسنس بنوانے کیلیے دارخواست بغیر کسی جرمانہ کے وصول کی جائیں گی جبکہ اگست، ستمبراور اکتوبر کے دوران درخواستیں 500 رو پے جرمانے کے ساتھ وصول کی جائیں گی،ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دستی اسلحہ لائسنس کوکمپیوٹرا ئز کرانے کے لیے سہولتوں سے فا ئدہ اٹھائیں۔