- کراچی کا پارہ 3 ڈگری بڑھ گیا، کل 39 تک جانے کا امکان
- رانی پورزیادتی و ہلاکت کیس؛ ’’ ہمیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے‘‘ والدین
- سائٹ میں نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹ حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
فرح گوگی کے 3 ارب 82 کروڑ کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر
اسلام آباد: عمران خان کی فرنٹ پرسن فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں 2017ء سے 2020ء تک 4 ارب 52 کروڑ روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا، فرح گوگی نے 2020ء میں 95 کروڑ روپے کے اثاثوں کو تسلیم کیا مگر اس سے ہٹ کر ان کے غیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثے تین ارب 82 کروڑ روپے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت کی کرپشن کی داستان سامنے آگئی، عمران خان کی فرنٹ پرسن فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ظاہری اور غیرظاہری اثاثوں میں 2017ء سے 2020ء تک 4 ارب 52 کروڑ روپے کا حیرت انگیز اضافہ ہوا۔ فرح گوگی 2020ء میں 95 کروڑ روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کرتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ان کے غیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثے تین ارب 82 کروڑ روپے ہیں۔
صرف تین برس کے دوران فرح گوگی کے ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد جبکہ غیر ظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ہوا، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں جبکہ احسن جمیل گجر اور باقی رشتہ داروں اور حصہ داروں کے اثاثے علیحدہ ہیں۔
ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی مندرجہ ذیل کمپنیوں میں حصے دار ہیں۔ غوثیہ بلڈرز(ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، البراق فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، المعز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ، المعز پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، دیان پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاکٹرز کلینکل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، سینا ٹوریا ہاسپٹل مینجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ۔
ریکارڈ کے مطابق 3 دسمبر 2019ء کو ایک مشہور پراپرٹی ٹائیکون سے آؤٹ آف کورٹ معاہدے کے تحت UK کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 190 ملین پاؤنڈز پی ٹی آئی کی حکومت کو واپس کیے، چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی نے اس واردات کے عوض 19 جولائی 2021ء کو معروف پراپرٹی ٹائیکون سے ان کی ہاؤسنگ اسکیم میں 240 کنال زمین اپنے نام کروائی۔
یہ 240 کنال کی قیمتی زمین فرنٹ پرسن فرح گوگی کو رشوت کے طور پر منتقل کی گئی۔ اس رشوت کے عوض پی ٹی آئی کی حکومت نے 460 بلین روپے کے ہرجانے کے کیس کی پیروی سے اجتناب کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت سے فرح گوگی نے 2018ء میں اعلان کی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بھی بھر پور فائدہ اٹھایا۔ 489 ملین روپے سے زائد کالا دھن، جو مختلف پوسٹنگ اور ٹرانسفر اور اپنی کمپنیوں کےلیے سرکاری ٹھیکوں کی مد میں بطور رشوت وصول کیا گیا اسے ریگولائز کروایا گیا۔
اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے چیئرمین پی ٹی آئی کے کئی اور ساتھی بھی شامل ہیں۔ کرپشن کی اس داستان میں بہاولپور اور گجرانوالہ میں زرعی زمین، اسلام آباد اور لاہور میں رہائشی اور کمرشل جائیدادیں اور چکری میں 200 کنال زرعی زمین بھی شامل ہیں۔ یہ تمام جائیدادیں ملکیتی ہیں مگر غیر ظاہر شدہ ہیں۔
تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ فرح گوگی فرنٹ پرسن منی لانڈرنگ جیسے گھناؤنے جرائم کی بھی مرتکب ہوئیں، فرح گوگی اور ان کے شوہر برطانیہ میں بطور جعلی ڈاکٹر گولڈ اسٹار یورو پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر کام کرتے رہے۔ گولڈ اسٹار یورو پرائیویٹ لمیٹڈ ایک شیل کمپنی کے طور پر منظر عام پر آئی۔ یکم فروری 2022ي کو یہ کمپنی تحلیل کر دی گئی جبکہ 11 فروری 2022ء کو مانیکا پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
فرح گوگی کے پاکستان میں موجود بینک اکاؤنٹس کی تعداد میں 2019ء سے 2021ء تک مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ 426 ملین روپے کا بھاری سرمایہ صرف ایک بینک اکاونٹ میں 2018ء سے 2022ء تک 47 مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے ڈیپازٹ کروایا گیا جس کی بھی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔
علاوہ ازیں فرح گوگی، احسن جمیل گجر اور ان کے پارٹنرز کے ملک بھر میں 102 بینک اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں۔ ان کی کل مالیت ساڑھے 14 ارب روپے ہے۔ یہ اس پیسے کا حصہ ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن کے طور پر لیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔