ایک اعلیٰ عہدہ دارالیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کررہا ہے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2023
—فوٹو: فائل

—فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ایک اعلی عہدہ دار کی جانب سے آنے والے الیکشن کی شفافیت کو مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ طرزِعمل مناسب نہیں ہے ۔ الیکشن کمیشن پرعزم ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔