مسروقہ کار شہر سے باہر لیجاتے ہوئے3کارلفٹر گرفتار

کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی


Staff Reporter September 19, 2012
گڈاپ پولیس نے تعاقب کے بعد3کار لفٹروں کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اور کار برآمد کرلیں۔ فوٹو: فائل

موٹر وے پولیس نے ڈیفنس سے چھینی ہوئی کار شہر سے باہر لیجانے کی کوشش ناکام بناکر 3ملزمان کو علاقہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور کار برآمد کرلی۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے ایڈمن افسر ایس پی او قسیم الدین کی ہدایت پر پیٹرولنگ افسران نے مذکورہ کار کا تعاقب کیا ، کار سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔

ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہورہے تھے کہ گڈاپ پولیس بھی پہنچ گئی اور انھوں نے مشترکہ تعاقب کے بعد3کار لفٹروں کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اور کار برآمد کرلی۔