میٹرک بورڈ انتظامی نااہلی کے باعث ایجنٹ مافیا سرگرم

فارم کی فروخت کائونٹرزپربند،ایجنٹ دگنی قیمتوں پربورڈ سے باہر فروخت کررہے ہیں


Staff Reporter September 19, 2012
طلبا میٹرک بورڈ سے دگنی قیمتوں پرمختلف قسم کے فارم کے حصول پر مجبورہیں. فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کی انتظامی نااہلی طلبا پرمالی بوجھ کاسبب بن گئی ہے۔

بورڈ میں طلبا کی سہولت کے لیے بنائے گئے کائونٹرز سے ہرقسم کے فارم کی فروخت روک دی گئی ہے اورکائونٹر پر بیٹھے افراد کی ملی بھگت سے اوربورڈ انتظامیہ نااہلی کے سبب بورڈ کے اطراف موجود ایجنٹ مافیا سرگرم ہوگئی ہے۔

بورڈ کے بینک کائونٹرز پرفارم کی فروخت روک دیے جانے کے سبب بورڈ کے باہر موجود ایجنٹ مافیا نے متعلقہ فارم کائونٹرز سے حاصل کرکے دگنی قیمت پرفروخت کرنا شروع کردیے ہیں، چیئرمین بورڈ منگل کوافسران سے مشاورت کے باوجود کوئی حکمت عملی طے نہیں کرسکے ہیں۔

طلبا میٹرک بورڈ سے دگنی قیمتوں پرمختلف قسم کے فارم کے حصول پر مجبورہیں ''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انتظامی کمزوری کے سبب مستقل بنیادوں پربینک کائونٹرزسے رجسٹریشن،انرولمنٹ ، ایگزامینیشن ، پرمیشن اورمائیگریشن سمیت دیگراقسام کے فارمزکی فروخت کاسلسلہ تعطل کا شکار ہے۔