کچھ تو شرم کرو ٹک ٹاکر سحر حیات حاملہ ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں

کچھ باقی رہ گیا ہے تو اُس کی بھی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردو، سحر حیات پر تنقید


ویب ڈیسک November 22, 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنے حمل کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تو صارفین اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ٹک ٹاک کی معروف سحر حیات اور اُن کے شوہر سمیع رشید کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یہ جوڑی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس پوسٹ کرتے نظر آتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے سحر حیات سوشل میڈیا سے غائب تھیں۔

اب یہ جوڑی اپنے نئے یوٹیوب وی لاگ کے ساتھ مداحوں کے سامنے آئی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، 32 منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل وی لاگ میں اس جوڑی نے اپنی ساتھی ٹک ٹاکرز کو ویڈیو کالز کرکے حمل کی خبر کردی۔

اس کے علاوہ سحر حیات اور سمیع رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں سحر ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سمیع نے لال رنگ کا کُرتا پہنا ہوا ہے۔




اس فوٹو شوٹ میں سحر اور سمیع نے نومولود بچے کے کپڑے اور جوتے لیکر تصاویر لیں اور اس منفرد انداز میں حمل کا اعلان کیا۔

سحر حیات نے اپنی پوسٹ کے طویل نوٹ میں لکھا کہ "میں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں لوگوں کے ساتھ بھلائی کی، کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا لیکن مجھے کبھی اُس بھلائی کو صلہ نہیں ملا، میں سوچتی تھی کہ اللہ کب مجھے میری بھلائی کے اجر دیں گے"۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ "جب سمیع سے میری شادی ہوئی اور اب یہ اتنی بڑی خوشی ملنے جارہی ہے تو مجھے یقین ہوگیا دیر سے ہی سہی لیکن اپنے بندوں کو صلہ لازمی دیتا ہے"۔

مزید پڑھیں: 'ہر کوئی اپنا خاندان بیچ رہا ہے' فہد مصطفی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر تنقید

اُنہوں نے کہا کہ "میں اللہ کی شُکرگزار ہوں کہ مجھے اتنی بڑی خوشی سے نوازا، اس خوشی کا احساس بہت خوبصورت ہے، مجھے اپنی دُعاوْں میں یاد رکھیں"۔

سحر حیات کا فوٹو شوٹ اور حمل کا اعلان کرنا سوشل میڈیا صارفین کو ذرا بھی پسند نہیں آیا اور ٹک ٹاکر جوڑی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

مریم نامی صارف نے کہا کہ "کوئی خاتون اپنے الٹراساوْنڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر کیسے ڈال سکتی ہے، یہ بات رکھو کہ تم لوگ مسلمان ہو، دُنیا میں نام کمانے کے چکر میں تم لوگ بھول گئے ہو کہ دُنیا میں کس مقصد کے لیے آئے تھے"۔

z1

صارف نے سحر حیات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "میں تو بس یہی کہہ سکتی ہوں کہ اللہ آپ لوگوں کو ہدایت دے"۔

صبا سفیان نامی صارف نے کہا کہ "ان کے لیے ہر چیز سوشل میڈیا اور ڈراما ہے"۔

z2

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "کچھ باقی رہ گیا ہے تو اُس کی بھی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردو"۔

z3

علی حیدر نامی صارف نے کہا کہ "یہ آپ لوگوں کی ذاتی خوشی ہے اور آپ دونوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل بھی ہے، سب کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا درست نہیں ہے، خدا کا واسطہ ہے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لاوْ"۔

z5

رومان نامی صارف نے کہا کہ "اللّٰہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ہدایت دے اور دین کی سمجھ عطا فرمائے"۔

z4

عمر مغل نامی صارف نے کہا کہ "دنیا میں کیسا وقت آگیا ہے، اولاد دینا یا نہ دینا اللہ کا کام ہے، تم لوگ جاہلوں کی طرح اعلان کیوں کررہے ہو، کچھ تو شرم کرلو، اللہ کے عذاب سے ڈرو، اپنی زندگی کو نجی رکھو، اس گندے کلچر کی تشہیر کیوں کررہے ہو"۔

z6

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں