جامعہ اردو وی سی کی عدم موجودگی سے معاملات تعطل کا شکار

جب جامعہ کے مسائل کے حل کے آواز اٹھائی جاتی ہے تو معاملات نئے وائس چانسلر کے تقرر کے نام پر ٹال دیے جاتے ہیں


Staff Reporter September 19, 2012
چھہ ماہ سے زائد عرصے سے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہیں ہو پا رہا. فوٹو: فائل

KARACHI: صدر انجمن اساتذہ پروفیسر جاوید اقبال ،نائب صدر ڈاکٹر طاہر علی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر افتخار احمد طاہری اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جامعہ اردو میں تا حال وائس چانسلر کا تقرر نہ ہونے کے سبب اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے جامعہ میں بہت سے تعلیمی و انتظامی معاملات تعطل اور بد نظمی کا شکار ہیں 6 ماہ سے زائد عرصے سے پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے سلیکشن بورڈ کا انعقاد نہیں ہو پا رہااس کے علاوہ رجسٹرار،ڈین قانون، ناظم امتحانات اور لیگل ایڈوائزرجیسے اہم انتظامی عہدوں پر ریٹائرڈ افراد برجمان ہیں۔

جب جامعہ کے مسائل کے حل کے آواز اٹھائی جاتی ہے تو معاملات نئے وائس چانسلر کے تقرر کے نام پر ٹال دیے جاتے ہیں جبکہ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ جامعہ اردو کے ٹریژرار قاضی ظفر