بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد

پی سی بی نے اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے پر معطلی کی تنبیہ کردی


ویب ڈیسک November 26, 2023
فوٹو: ایکس

نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطینی پرچم کا اسٹیکر لگانے پر کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعظم خان نے نیشنل ٹی20 کپ ٹورنامنٹ کے لاہور بلیوز اور کراچی وائٹس کے میچ میں اپنے بلے پر فلسطین کا جھنڈا آویزاں کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان کو کپڑوں اور سازوسامان کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سیاسی پیغام کی نمائش پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ؛ رضوان اور شاداب کا ردعمل آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی وائٹس کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو اسٹیکر کا استعمال جاری رکھنے کی صورت میں معطلی کی تنبیہ بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی رضوان کو بیٹ سے مارنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی میں جاری ہے جس میں 18 ٹیمیں شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں