بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

شکیب الحسن حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے


ویب ڈیسک November 27, 2023
شکیب الحسن سے قبل سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں:فوٹو:فائل

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کا سیاست میں قدم؛ حکمران جماعت سے الیکشن لڑیں گے

آل راؤنڈر فی الحال ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔

شکیب الحسن سے قبل سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گزشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں