ٹی20 میں زیادہ فتوحات، بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کر دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
پاکستان نے اب تک 226 ٹیسٹ میچز میں سے 135 میں کامیابی پائی ہے (فوٹو: گیٹی)

پاکستان نے اب تک 226 ٹیسٹ میچز میں سے 135 میں کامیابی پائی ہے (فوٹو: گیٹی)

رائے پور: بھارت نے ٹی20 میں زیادہ فتوحات کا پاکستان کا ریکارڈ چھین لیا۔

بھارت نے پاکستان کو ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ فتوحات کے ریکارڈ سے محروم کر دیا، ٹیم نے جمعے کو رائے پور میں آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میں 20 رنز سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20: ایک ٹیم کیخلاف زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ پاکستان کے نام

یہ بلو شرٹس کی اس طرز میں 136 ویں فتح ہے جو اس نے 213 ویں میچ میں حاصل کی، پاکستان نے اب تک 226 ٹیسٹ میچز میں سے 135 میں کامیابی پائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔