سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک  اتوار 3 دسمبر 2023
پلئیرز کی سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پلئیرز کی سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی میں کھلاڑیوں کی جانب سے سامان لوڈ کروانے والی ویڈیو پر لب کشائی کردی۔

مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے وقت کی کمی کی وجہ سے سامان لوڈ کروانے میں ایک دوسرے کی مدد کی، کیونکہ کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے محض 30 منٹ باقی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں محض دو لوگ سامان لوڈ کروارہے تھے اور ہمیں کنیکٹنگ فلائٹ سے آدھے گھنٹے میں نکلنا تھا اس وجہ سے ہم اسے تیزی سے سمیٹنا چاہتے تھے اور وقت بچانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ناروا سلوک، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ سڈنی پہنچنے پر پاکستانی کرکٹرز نے اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ’’سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال‘‘

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اسوقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہیں، کوشش کریں گے کینگروز کیخلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

کینبرا کے مینوکا اوول میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں پاکستان کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔