کرن اشفاق کے دوسرے شوہرپی پی رہنما اور کرکٹر نکلے، تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک  پير 4 دسمبر 2023
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 لاہور: سال 2018 میں معروف اداکار و میزبان عمران اشرف سے شادی کرکے شہرت پانے والی کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کے پیشے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

سال 2022 میں عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، اب کرن اشفاق دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا تھا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی  (پی پی پی) سے ہے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، اُن کے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاوْنٹ پر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ لی گئی تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں۔

h1 h2 h3 h4

حمزہ علی چوہدری کی انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں جو تمام پارٹی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی، عمران اشرف کی مبہم پوسٹ وائرل

کرن کے دوسرے شوہر پیشہ ورانہ طور پر کارپوریٹ وکیل ہیں جبکہ اُن کی انسٹاگرام بائیو کے مطابق وہ سابق کرکٹر بھی ہیں، حمزہ علی چوہدری ماضی میں پروفیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

h5

واضح رہے کہ کرن اشفاق سے عمران اشرف کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے، سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔