پی ایس ایل 9؛ کون سے 5 کھلاڑی کراچی کنگز کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے؟

ویب ڈیسک  بدھ 6 دسمبر 2023
محمد عامر بھی کنگز کو خیرباد کہہ دیں گے، رپورٹس (فوٹو: پی ایس ایل)

محمد عامر بھی کنگز کو خیرباد کہہ دیں گے، رپورٹس (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل معروف فرنچائز کراچی کنگز نے اسکواڈ کے محض 5 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز جیمز ونس، شعیب ملک، میر حمزہ تبریز شمسی جبکہ حال ہی میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے حاصل کیے گئے فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ میں برقرار رکھے گی۔

پہلے سیزن سے وابستہ کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر بھی ٹیم کو چھوڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

دوسری جانب نوجوان بیٹر طیب طاہر کی بھی کسی دوسری فرنچائز میں ممکنہ منتقلی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز نے معین خان کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹادیا

گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوئی تھی، جس میں کنگز نے یونائیٹڈ سے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ یونائیٹد نے کنگز سے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔