بینک سے نکلنے والے بزرگ شہری سے ڈاکو 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار

بیٹے کی سعودی عرب سے بھیجی رقم نکلوا کر رکشہ میں آ رہا تھا کہ ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا


Staff Reporter December 08, 2023
(فوٹو: فائل)

نجی بینک سے امریکی ڈالر لے کر نکلنے والے بزرگ شہری سے ڈاکو لوٹ مار کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

عزیز بھٹی تھانے کے علاقے بلاک 13/C گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان بزرگ شہری عقیل الدین ولد بدرالدین سے 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں ڈکیتی کے دفعہ 397/34 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 944/2023 درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

بزرگ شہری عقیل الدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بلاک 13/A گلشن اقبال کے رہائشی اور ملازمت سے ریٹائرڈ ہیں۔ ان کا بیٹا عدنان عقیل سعودی عرب میں مقیم ہے، جس نے نجی بینک میں4 ہزار امریکی ڈالر بھیجے تھے جو پاکستانی تقریباً 11 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

بیان کے مطابق 6 دسمبر کو دن تقریباً سوا 12 بجے نجی بینک سے چیک کے ذریعے مذکورہ رقم نکلوا کر رکشہ میں آ رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان جس میں سے ایک پینٹ شرٹ اور دوسرا شلوار قمیض میں تھا، آئے اور اسلحہ کے زور پر ان سے 4ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں