والدہ نے کامیابی پر جب مجھے مٹھائی کھلائی تو نواز شریف اور انکی والدہ جذباتی ہوگئے مودی

نواز شریف نے میری والدہ کو اس وقت ٹی وی پر دیکھا جب وہ انتخابات میں کامیابی پر مجھے مٹھائی کھلا رہی تھیں، نریندر مودی


ویب ڈیسک May 26, 2014
نریندر مودی نے بھارت کے 15ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج حلف اٹھایا۔ فوٹو: رائٹرز

MULTAN: بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو کچھ جذباتی باتیں بتائیں جسے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں سے شیئر بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ٹویٹر'' پر نریندر مودی نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کچھ جذباتی باتیں بتائیں اور کہا کہ بحیثیت وزیراعظم وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے اسلام آباد میں رہتے ہیں لیکن ہفتے میں ایک بار اپنی والدہ سے ملنے ضرور جاتے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ نواز شریف نے میری والدہ کو اس وقت ٹی وی پر دیکھا جب وہ انتخابات میں کامیابی پر مجھے مٹھائی کھلا رہی تھیں، نریندر مودی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر وہ اور اور ان کی والدہ جذباتی ہوگئے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے بھارت کے 15ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی کابینہ کے ہمراہ آج حلف اٹھایا، تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ دیگر سارک ممالک کے سربراہان اور بھارت کی کئی بڑی سیاسی اور فلمی شخصیات نے بھی شرکت کی۔







مقبول خبریں