لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 10 دسمبر 2023
ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے

ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے

 راولپنڈی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ مارکر لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ عمر کوٹ میں چھاپہ مارا اورملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے65 لاکھ بٹورے۔

فیض نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو اٹلی براستہ لیبیا بھجوانے کا وعدہ کیا تھا۔ شہری کا بیٹا اور بھتیجا لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہناتھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو کشتی میں سوار کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔