کراچی جناح اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کیجانب سے مرد ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

عدالت نے ڈاکٹر مسعود کھوسو کی درخواست پر اسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر نازش کے خلاف انکوائری کی تفصیلات مانگ لیں


کورٹ رپورٹر October 23, 2026
فوٹو: فائل

شہر قائد کے سب سے بڑے سرکاری جناح اسپتال میں مرد ڈاکٹر کی جانب سے خاتون ساتھی ڈاکٹر کیخلاف ہراسانی کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی جس پر عدالت نے انتظامیہ سے جواب مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال کے ڈاکٹر مسعود کھوسو کی جانب سے خاتون ڈاکٹر نازش بٹ پر ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق درخواست پر اسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر نازش کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ہائیکورٹ میں جناح اسپتال کے ڈاکٹر مسعود کھوسو کی جانب سے خاتون ڈاکٹر نازش بٹ پر پر ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈاکٹر مسعود کی جانب سے نازش بٹ پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جناح اسپتال کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر مسعود کی شکایت پر مزید کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر مسعود نے جناح اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حتمی فیصلے سے پہلے محتسب اعلی سے رجوع کرلیا جو خلاف ضابطہ ہے جبکہ ڈاکٹر نازش بٹ نے رجوع کرنے کیخلاف محتسب اعلیٰ کے روبرو  اعتراضات اٹھائے۔

محتسب اعلی نے ڈاکٹر نازش بٹ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کارروائی سے روکا جائے۔ عدالت نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر نازش کیخلاف انکوائری کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 16 نومبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔