لڑکی کی لڑکی سے شادی جوڑے کو ساتھ جانے کی اجازت

سونیا نے خود کو مرد ظاہر کرکے عائشہ کو ورغلایا، والدہ نے تصدیق کی کہ وہ لڑکی ہے، درخواستگزار۔


INP/Numainda Express September 19, 2012
سونیا نے خود کو مرد ظاہر کرکے عائشہ کو ورغلایا، والدہ نے تصدیق کی کہ وہ لڑکی ہے، درخواستگزار، فوٹو: ایکسپریس

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظوراحمد ملک نے دولڑکیوں کی باہمی شادی کیخلاف درخواست کونمٹاتے ہوئے فیملی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

عائشہ بٹ کے ماموں نے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ سونیابٹ نے خود کو شہزاد بٹ ظاہرکرکے اس کی بھانجی کو ورغلایا اوراس سے شادی کر لی۔ سونیا بٹ کی والدہ نے بھی اس کے لڑکی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسکول ریکارڈ اورمیٹرک کے رزلٹ کے مطابق بھی سونیا بٹ لڑکی ہے، دولڑکیوں کا باہمی طور پرشادی کرنا غیرفطری، غیر اسلامی اورغیر قانونی ہے، عدالت سونیا بٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

عائشہ بٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور گھر والے اس کے شوہر پر غیر ضروری الزامات عائدکررہے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق عدالت نے میاں بیوی کو ساتھ جانے کی اجازت دے دی جبکہ سماعت کے بعد عائشہ کی والدہ اور رشتے داروں نے اسے زبردستی لے جانے کی بھی کوشش کی۔