آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

ویب ڈیسک  منگل 19 دسمبر 2023
سال 2023 میں پنجاب کنگز نے سیم کرن کو 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا (فوٹو: فائل)

سال 2023 میں پنجاب کنگز نے سیم کرن کو 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا (فوٹو: فائل)

آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ بالنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی

آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘

ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجھستان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریدا۔

انگلیںڈ کے ہیری بروکس کو ڈہلی کیپیٹلز نے 4 کروڑ میں خریدا گیا، ابتک اسٹیو اسمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دیکھائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔