- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
'افسوس ہے بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی'، ماہرہ خان کا جذباتی نوٹ
کراچی: شوبز انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے 21 دسمبر کو اپنی 39ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کو اپنے بیٹے اذلان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اندرونی بچے کے لیے خصوصی پوسٹ بھی کی۔
ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ایک طویل نوٹ لکھا، اداکارہ نے اپنے بچپن کی چھوٹی بچی (ماہرہ خان) سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ “تم ایک بہادر چھوٹی لڑکی ہو، آج میں آپ کی ہمت، محنت، خواب، آنسو اور مسکراہٹوں کی وجہ سے اس مقام پر ہوں”۔
اداکارہ نے کہا کہ “مجھے افسوس ہے کہ میں بچپن میں آپ کا خیال نہیں رکھ سکی لیکن میں اب آپ کو دیکھ رہی ہوں، آپ کی طاقت اور مایوسی کو محسوس کرتی ہوں، آپ نے ہمیشہ اپنی ذات سے سب کو خوش کیا”۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان شادی کے بعد لاٹھی پکڑ کر چلنے لگیں
اُنہوں نے کہا کہ “آپ میرا وہ حصہ ہو جو محبت، خوابوں اور چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی تلاش کرنے پر یقین رکھتا ہے، میں ہمیشہ آپ کی مشکور رہوں گی، ہر خوشی اور غم میں آپ کے لیے حاضر رہوں گی”۔
آخر میں اُنہوں نے چھوٹی ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ ہماری سالگرہ ہے، آپ میرے ساتھ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی”۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہوئے تھے۔
سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔