- کراچی؛ گلشن اقبال میں کار سوار خاتون کی ٹارگٹ کلنگ
- تم جوکر ہو! کیون پیٹرسن کا سابق چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی پر طنز
- چین پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، وزیراعظم
- لاہور میں شقی القلب والد نے 3 ماہ کے بیٹے کو قتل کردیا
- مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- بھارتی ٹیم کی کوچنگ؛ مودی، دھونی، ٹنڈولکر کی دلچسپی!
- بلوچستان میں شدید گرمی؛ درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو گیا
- اشیائے خورونوش مزید سستی کرینگے، مریم نواز کا کاشتکاروں کیلیے بڑے منصوبے کا اعلان
- ’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں‘‘
- وفاقی بجٹ 8 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
- زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 5.42 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- فرٹیلائزر پلانٹس سبسڈی کا بوجھ صنعتی و بجلی صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ
- پشاور؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، موٹر وے بند
- پاکستان کو ’’گھریلو‘‘ اقتصادی منصوبہ بنانے کا برطانوی مشورہ
- جعلی ڈومیسائل پر گریڈ 17 کی نوکریاں لینے والے متعدد افسران کا انکشاف
- آئی ایم ایف کی سخت بجٹ شرائط سے اسٹاک مارکیٹ میں 62 ارب روپے ڈوب گئے
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کا اسکواڈ زیادہ مضبوط ہے، مورگن نے بتادیا
- ٹی20 ورلڈکپ، نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر پر کتنے ڈالر خرچ ہوئے؟
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بالآخر پہلی بار بیٹی کا چہرہ دکھا دیا
ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کرسمس کے موقع پر پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ عوامی سطح پر سامنے لے آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آج کرسمس کے دن پہلی بار میڈیا کو اُن کی بیٹی راحہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راحہ کے ہمراہ ممبئی میں کرسمس برنچ (ناشتہ) کیا، اس موقع پر راحہ نے کرسمس کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں رنبیر کپور نے راحہ کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا جبکہ عالیہ بھٹ بھی بیٹی کو پیار کرتی نظر آئیں۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مداح اُن کی بیٹی راحہ کو پہلی بار دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں، مداحوں نے کہا کہ رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راحہ کا چہرے اپنے دادا رشی کپور سے ملتا ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔