قومی اداروں کی نجکاری برداشت نہیں کرینگے عمران خان

مال بناؤ اسکیم کے تحت نجکاری پر احتجاج کرینگے، کارکنوں کے ساتھ ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا


این این آئی May 29, 2014
مال بناؤ اسکیم کے تحت نجکاری پر احتجاج کرینگے، کارکنوں کے ساتھ ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مال بناؤ اسکیم کے تحت نجکاری کے ذریعے قومی اداروں کی بندر بانٹ کا فیصلہ کیا گیا تو ہر سطح پر احتجاج کریں گے، قومی اداروں کے حصے بخرے نہیںکرنے دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے مزید کہا کہ ملازمین کا ہر صورت تحفظ کر یں گے اور پی آئی اے کے ادارے کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

پی آئی اے کے ملازمین سے کہتا ہوں کہ وہ ادارے کی بقا کی جنگ میں میرا ساتھ دیتے ہوئے پی آئی اے ایمپلائز انصاف فرنٹ کے صدر ملک ناصر حسین اور ان کی ٹیم کو کامیاب کر وائیں، انھوں نے کہاکہ میں اس جنگ میں کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور جب بھی وقت آیا، انشاء اللہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مقبول خبریں