دورہ آسٹریلیا؛ ٹیم مینجمنٹ نے سختی شروع کردی، کھلاڑیوں پر جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 27 دسمبر 2023
ٹیم ڈائریکٹر کے فیصلے پر کئی پلئیرز نے ناراضگی کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ٹیم ڈائریکٹر کے فیصلے پر کئی پلئیرز نے ناراضگی کا اظہار کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں پر سختی کرنا شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نئے ایس او پیز واضح کردئیے گئے ہیں، جسکی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اگر کوئی بھی کھلاڑی گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹیو دکھائی نہ دیا تو اسے 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنالیا، مگر کونسا؟

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر پلئیرز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16 کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔