شیخو پو رہ میں پولیس کا ایکسپر یس نیوز کی ٹیم پر تشد د کیمرا تو ڑدیا

ایس ایچ او فصیل چدھڑ نے قرآن اٹھاتے ہوئے خودکو بیگناہ ظاہرکرنےکی کوشش کی مگرچند منٹوں کےبعدہی اسکا جھوٹ سامنے آگیا


Numainda Express May 30, 2014
ڈی پی او افضال کوثر نے ڈی ایس پی سے رپورٹ لینے کے بعد چوکی کے تمام اہلکاروں کو فوری معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔

بے بس خا ندان کی کوریج کر نے کی پا داش میں پو لیس چو کی جیو ن پو رہ کے انچارج اشرف گورایہ اور 10اہلکاروں نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا ، کیمرا چھین کر توڑنے کے علاوہ نقدی بھی چھین لی۔

اطلاع پا کر صدر پریس کلب شہباز احمد خا ن کی قیادت میں صحافی چوکی پہنچ گئے، وہاں پر چوکی انچا رج اشرف گو رایہ نے ڈی ایس پی صدر محمد منشا، ایس ایچ او فصیل چدھڑ اورصحافیوں کے سامنے جھوٹا قرآن اٹھاتے ہوئے خودکو بے گناہ ظاہرکر نے کی کوشش کی مگر چند منٹوں کے بعد ہی اس کا جھوٹ سامنے آگیا، ڈی پی او افضال کوثر نے ڈی ایس پی سے رپورٹ لینے کے بعد چوکی کے تمام اہلکاروں کو فوری معطل کر کے انکوائری شروع کر دی۔

اس مو قع پر متاثرہ خاندان کے سربراہ منشا مسیح نے بتا یا کہ 2ما ہ قبل اس کی جو ان سالہ بیٹی کو اغو اکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم اس کے جسم کو سگر یٹ اور ٹیکوں کے سا تھ داغتے رہے ، بااثر ملزمان نے سب انسپکٹر اشرف گورایہ کو مبینہ طو ر پر بھاری رشوت دی جس کی وجہ سے ایک بھی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا ،مجبور ہوکر ہم نے پریس کلب آکر میڈیا سے مدد حاصل کی تھی۔