- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
مائیکرو سافٹ کی بورڈ میں 30 سال بعد ایک بٹن کا اضافہ
واشنگٹن: مائیکروسافٹ کمپنی نے 30 سالوں میں پہلی بار ونڈوز پی سی کی بورڈ میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹرز کے کیبورڈ میں اسپیس بار کے دائیں جانب کوپائلٹ-کی کے نام سے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔
مائیکروسافٹ نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کوپائلٹ بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی آپریشنز کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے جیسے کہ طویل ای میلز کو لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا پریزنٹیشن میں شامل کرنے کے لیے AI تصاویر بنانا۔ کمپنی کی جانب سے بٹن کو دیے گئے نام کوپائلٹ کا مطلب صارف کے ساتھ مل کر آپریشنز انجام دینا ہے اور صارف کا وقت بچانا ہے۔
واضح رہے کہ نئے بٹن کا یہ اضافہ 1994 میں کیبورڈ کے ونڈوز بٹن کے متعارف ہونے کے 30 سال بعد ہوا ہے جسے اسٹارٹ مینو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مائیکروسافٹ نے مزید بتایا کہ آنے والے بہت سے کمپیوٹرز میں اب کوپائلٹ بٹن شامل ہوگا جو کہ فروری کے آخر سے عوام کیلئے دستیاب ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔