افغان کرکٹرزکو ’سبق‘ سکھانے کے بعد محدود تعداد میں این اوسی جاری

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 10 جنوری 2024
افغان کرکٹ بورڈ نے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور نوین الحق کو این اوسی جاری کردیے۔ فوٹو: ٹوئٹر

افغان کرکٹ بورڈ نے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور نوین الحق کو این اوسی جاری کردیے۔ فوٹو: ٹوئٹر

کابل: افغان کرکٹرزکو ’سبق‘ سکھانے کے بعد محدود تعداد میں این اوسی جاری کردیے گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور نوین الحق کو ’سبق‘ سکھانے کے بعد محدود تعداد میں این اوسی جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی مفاد کو ترجیح دینے پر3 افغان کرکٹرز کیخلاف کارروائی

تینوں کرکٹرز نے بورڈ سے خود کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر رکھنے کی درخواست کردی تھی، جس پر انھیں ملک پر لیگز کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے تمام این او سی منسوخ کردیے گئے تھے۔

ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات شروع ہوئیں، بعد میں تینوں کرکٹرز نے بورڈ پر واضح کیا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی پر فخر کرتے اور اس کی جانب سے کھیلنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں، جس پر بورڈ نے سزاؤں میں تھوڑی نرمی کرتے ہوئے فضل حق، مجیب اور نوین کو محدود این او سی جاری کرنے کے ساتھ انھیں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلیے بھی کلیئر قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔