شوبز ستاروں کی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارکباد

ویب ڈیسک  پير 22 جنوری 2024
ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو دوسری شادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا، اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس جوڑی پر شدید تنقید کی اور کرکٹر پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دیتے نظر آئے۔

اسی دوران پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شوبز شخصیات کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے لیے مبارکباد:

m1

m2

m3

m4

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

مزید پڑھیں: “آج بھی میرے رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں”، عائشہ عمر

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔