کمزور طبقے کے لیے بجلی، گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے، آئی ایم ایف

خبر ایجنسیاں  پير 29 جنوری 2024
کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلیے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، آئی ایم ایف۔ فوٹو: فائل

کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلیے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں، آئی ایم ایف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ بھی سماجی پروگرام چلائے جائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلیے زیادہ اقدامات اٹھائے جائیں اور کمزور طبقے کیلیے محفوظ بجلی اور گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف کی ضرورت ہوگی، فچ

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے انتظامی ڈھانچے، تقسیم کے طریقہ کار ، شفافیت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔