چین نے نتائج کی پیش گوئیوں کیلیے پانڈوں کی ایک ٹیم چن لی

ناک آؤٹ راؤنڈز مقابلے میں یہ پانڈے حصہ لینے والی ٹیموں کے جھنڈوں والے درختوں پر چڑھ کر فاتح کا انتخاب کرینگے


AFP June 04, 2014
چین کے مشہور فارم میں بے ضرر جانور میچ جیتنے کی پیش گوئی ٹوکریوں میں موجود خوراک پسند کرنے اور فارم میں موجود سیڑھیاں چڑھ کر کرینگے فوٹو: گیٹی امیجز

ماضی میں ورلڈ کپ نتائج کی پیشگوئیاں کرنے والے پال دی آکٹوپس کے مرنے کے بعد چین نے 2014 ایونٹ کیلیے پانڈوں کی ایک ٹیم چن لی ہے۔

جنوب مغربی سیچوان صوبے میں پانڈا نسل کی افزائش کیلیے چین کے مشہور فارم میں بے ضرر جانور میچ جیتنے کی پیش گوئی ٹوکریوں میں موجود خوراک پسند کرنے اور فارم میں موجود سیڑھیاں چڑھ کر کرینگے ۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ برازیل میں ہونیوالے گروپ اسٹیجز کے دوران ایک اور 2 برس عمر کے پانڈے تین ٹوکریوں میں موجود خوراک کے انتخاب سے جیت ، ہار یا ڈرا کی پیش گوئی کرینگے، ناک آؤٹ راؤنڈز مقابلے میں یہ پانڈے حصہ لینے والی ٹیموں کے جھنڈوں والے درختوں پر چڑھ کر فاتح کا انتخاب کرینگے ۔