اعظم خان کی پاور ہٹنگ نے الیکس ہیلز کو گرویدہ بنالیا

نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، انگلش کرکٹر


Sports Reporter January 31, 2024
نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، انگلش کرکٹر۔ فوٹو: آئی ایل ٹی

اعظم خان کی پاور ہٹنگ نے الیکس ہیلز کو گرویدہ بنالیا۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وائٹ پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف

فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر الیکس ہیلز نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا، اصل بات یہ ہے اعظم خان جیسی ہٹنگ بہت کم بیٹرز کرتے ہیں، میں ان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں