’’توشہ خانہ کیس‘‘ احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے میں فیصلہ ہوا

ریفرنس دائر ہونے کے مجموعی طور پر ایک ماہ 12 دن بعد جج محمد بشیر نے فیصلہ سنایا


ویب ڈیسک January 31, 2024
—فائل فوٹو

''توشہ خانہ کیس'' احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے میں فیصلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کے 22 دن بعد فیصلہ سنا دیا گیا، 19 دسمبر 2023 کو احتساب عدالت میں نیب نے ریفرنس دائر کیا جبکہ 9 جنوری کو فرد جرم عائد ہوئی آج 22 روز بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔

ریفرنس دائر ہونے کے مجموعی طور پر ایک ماہ 12 دن بعد جج محمد بشیر فیصلہ سنایا اس اعتبار سے احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے کم وقت میں ٹرائل مکمل ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں