انسداد دہشتگردی بل کی مدت متعین کی جائے سینیٹ کمیٹی

سیاستدانوں کیخلاف استعمال ہوگا، ارکان، ترامیم کیساتھ اسمبلی کو بھجوادینگے، طلحہ محمود


Numainda Express June 04, 2014
ترامیم نیک نیتی پرمبنی ہیں، زاہد حامد، سعودیہ میں قید افراد کا معاملہ اٹھانے کی متفقہ تجویز۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ امورکے چئیرمین سینیٹرطلحہ نے کہا ہے کہ انسداددہشتگردی ترمیمی بل میں جوترامیم سینیٹرزدیناچاہتے ہیں ہم وہ مجوزہ ترمیمی بل میںشامل کرکے قومی اسمبلی کوواپس بھجوادینگے۔

یہ بات انھوںنے منگل کوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میںسینیٹرسردار فتح محمدحسنی کی جانب سے چاغی میںفنگرپرنٹس کی تصدیق مکمل نہ ہونے پرمسلسل بات کرنے پرسینیٹرطلحہ محمود اور فتح محمدحسنی کے مابین تلخ کلامی ہوگئی۔کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی زاہدحامدنے کہاکہ انسداددہشت گردی ترمیمی بل میں جوبھی ترامیم لائی جارہی ہیںوہ نیک نیتی پرمبنی ہیں، صرف گریڈ17کے افسرکوگولی چلانے کااختیاردینے سے کام نہیں چلے گا۔

کیا فورس افسرکاانتظارکرے گی کہ وہ پہنچے گاتودہشت گردپرفائرنگ کریگی اس پرسینیٹررحمن ملک اور سینیٹر طاہر مشہدی نے تجویزدی کہ گولی چلانے کااختیارصرف گریڈ17کے افسرکے پاس ہی ہوناچاہیے،رحمن ملک نے کہاکہ نوازشریف نے ہی یہ بل متعارف کروایاتھاجوانہی کیخلاف استعمال ہوا،یہ بل سیاستدانوںکیخلاف استعمال ہوسکتاہے،اس کی مدت متعین ہونی چاہیے،بل کی مدت 5سے10سال متعین کی جائے۔

اے پی پی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپارپاکستانیزوانسانی وسائل کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میںسعودی عرب کی جیلوںمیں معمولی جرائم کی وجہ سے قیدایسے پاکستانی قیدی جوجرمانہ کی رقم ادانہ کرنے کے باعث رہائی حاصل نہیںکرسکے کیلیے کمیونٹی ویلفیئرفنڈ میں اضافہ کی سفارش کی گئی ہے اورخواتین کے ساتھ معصوم بچوں کی رہائی کیلیے کوششوںکی ضرورت پرزوردیاگیاہے،کمیٹی کااجلاس کنوینر کمیٹی سینیٹر سحرکامران کی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نے بھاری زرمبادلہ بھیجنے والے تارکین وطن کے معاملات و مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنیکی ہدایت کردی۔