کیا شمر جوزف کو ٹی20 ورلڈکپ کھلایا جائے گا؟ ڈیرن سیمی نے سلیکشن پر سر پکڑلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 فروری 2024
میں انہیں تمام فارمیٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوچ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

میں انہیں تمام فارمیٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوچ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی شاندار بالنگ سے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے شمر جوزف نے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کیلئے پریشانی کھڑی کردی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم سلیکشن سے قبل شمر جوزف نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرکے سیلکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مختصر ترین فارمیٹ میں شمر جوزف محض 2 میچز کھیل سکے ہیں جس میں انہوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے گزشتہ کیریبین پریمئیر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف 27سال بعد ٹیسٹ میں تاریخی فتح

ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ یقینی طور پر تمام فارمیٹ کھیلے گا، میں انہیں ٹی20 فارمیٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح، گلکرسٹ اور لارا کے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ شمر جوزف کو ابتدائی طور پر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، وہ انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) میں کھیلنے کیلئے تیار تھے تاہم گابا ٹیسٹ کے دوران انکے پاؤں میں چوٹ آئی تھی جسکی وجہ سے وہ لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

شمر جوزف کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔