صوابدیدی فنڈ بحال وزراء 6 لاکھ جبکہ وزرائے مملکت 4 لاکھ خرچ کرسکیں گے

موجودہ حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں وزیراعظم اوروزراء کاصوابدیدی فنڈ ختم کیاتھا


Numainda Express June 05, 2014
موجودہ حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں وزیراعظم اوروزراء کاصوابدیدی فنڈ ختم کیاتھا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کا صوابدیدی فنڈ بحال کردیا ہے ۔

واضع رہے کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں یہ صوابدیدی فنڈ ختم کردیا گیا تھا ۔ وفاقی وزراء 6 لاکھ جبکہ وزراء مملکت 4 لاکھ روپے سالانہ اپنی صوابدید پر خرچ کرسکیں گے۔

موجودہ حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام وزراء کا صوابدیدی فنڈ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم مالی سال 2014-15کی بجٹ دستاویزات کے مطابق تمام وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کو بالترتیب چھ اور چار لاکھ کی صوابدیدی گرانٹ ملے گی جو وہ اپنی صوابدید پر فلاحی اداروں اور مستحقین کی مدد کیلئے استعمال کرسکیں گے۔