کیا سندھ پریمئیر لیگ میں شریک کھلاڑیوں آفیشلرز کو واجبات ادا نہیں کیے گئے

سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شریک تھے


ویب ڈیسک February 06, 2024
سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شریک تھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سندھ پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلرز کو واجبات ادا نہیں کیے گئے ہیں۔

ایک پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں تاحال رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ روز فائنل کھیلنے والی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: میرپور خاص ٹائیگرز پہلی سندھ پریمیئر لیگ کی فاتح بن گئی

واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں صہیب مقصود کی سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ سندھ پریمئیر لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ پریمئیر لیگ؛ شاہد آفریدی کی بیٹنگ کے چرچے ہونے لگے

گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو شکست دیکر ایونٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں