جمہوریت کیخلاف محاذ آرائی پیپلزپارٹی کا ایجنڈا نہیں خورشید شاہ

الطاف حسین کی گرفتاری پر تشویش ہے، پی پی نے پوزیشن واضح کر دی، خورشید شاہ


Numainda Express June 05, 2014
اتفاق فاؤنڈری کو فائدہ دینے کیلیے فولادی سریے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، عبد الرحمان رحمن ملک فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جمہوریت کے خلاف کسی قسم کی محاذ آرائی پیپلز پارٹی کا ایجنڈا نہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری ہمارے لیے اتنی ہی تشویشناک ہے جتنی ایم کیوایم کارکنوں کیلیے ہو سکتی ہے، اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری الطاف حسین کے ساتھ مکمل انصاف کا تقاضا کر کے پیپلزپارٹی کی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔

آئی این پی کے مطابق وفد نے سابق وفاقی وزیر داخلہ عبد الرحمن ملک کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے میگا پروجیکٹس شروع کرنے کی دعویدار ن لیگ بجٹ میں حقیقی ریلیف دینے میں ناکام رہی، اتفاق فاؤنڈری کو فائدہ دینے کیلیے فولادی سریے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔