ایس ای سی پی کا نئی کارپوریٹ رجسٹری ای فائلز سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 فروری 2024
جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایس ای سی پی نے اپنی نئی جدید اور صارف دوست کارپوریٹ رجسٹری، “ای فائلز” سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان حکام کے مطابق نئی ڈیجیٹل کارپوریٹ رجسٹری ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت کمیشن کے تمام ریگولیٹری پراسیس کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ جدید کارپوریٹ رجسٹری ای فائلزایک آسان انٹرفیس رکھتی ہے اور اس میں کئی جدید خصوصیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ای سی پی، دسمبر میں 2095 کمپنیاں رجسٹرڈ

“ای فائلز” پورٹل اپنے صارفین کو کمپنی کی رجسٹریشن یا دیگر ریگولیٹرفی فائلنگ کیلیے ہر مرحلے پر رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔