ورلڈ کپ کے دوران 21 عالمی رہنما برازیل کے مہمان بنیں گے

ورلڈ کپ کے دوران 21 عالمی رہنما برازیل کے مہمان بنیں گے


AFP June 07, 2014
ورلڈ کپ کے دوران 21 عالمی رہنما برازیل کے مہمان بنیں گے فوٹو: فائل

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران روسی صدر ولادیمیرپوتن، جرمن چانسلر اینجلا میرکل سمیت 21 رہنما برازیل کے مہمان بنیں گے۔

مہمانوں کی فہرست برازیلین صدارتی آفس سے جاری کردی گئی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور 11 ممالک کے سربراہان 12 جولائی کو سائوپائولو میں برازیل اور کروشیا کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے، روسی صدر پوتن 13جولائی کو ریو ڈی جنیرو کے ماریکانہ اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے آئیں گے،مختلف ممالک کے سربراہان ایونٹ کے مختلف میچز کے موقع پر برازیل کا دورہ کریں گے۔