پی ایس ایل9؛ مسلسل شکستیں! قلندرز کے فینز راشد خان کو یاد کرنے لگے

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2024
راشد کی عدم میں موجودگی میں فرنچائز کی جیت کا تناسب نہایتی کم (فوٹو: پی سی بی)

راشد کی عدم میں موجودگی میں فرنچائز کی جیت کا تناسب نہایتی کم (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کی نویں ایڈیشن میں ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد فینز افغان اسپنر راشد خان یاد کرنے لگے۔

لاہور قلندرز کو ابتدائی دو مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست منہ دیکھنا پڑا ہے، جس کے بعد شائقین نے سوال اُٹھایا کہ افغان اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی میں قلندرز کی ٹیم کتنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے؟۔

راشد خان کی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں موجودگی کے دوران ٹیم نے 28 میچز میں سے 18 میں کامیابی سمیٹی جبکہ افغان اسپنر کی عدم موجودگی میں قلندرز 59 میچز میں محض 22 میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ خواجہ نافع نے تاریخ ہی بدل ڈالی

اعداد و شمار کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راشد خان کے اسکواڈ میں نہ ہونے پر قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاہین، حارث کی ابتدائی 2 میچز میں محض 2 وکٹیں

واضح رہے کہ افغان لیگ اسپنر راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شریک نہیں ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔