پی ایس ایل9؛ خواجہ نافع کی سلیکشن کیسے ہوئی؟ سرفراز نے بتادیا

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2024
قلندرز کیخلاف نوجوان بیٹر نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قلندرز کیخلاف نوجوان بیٹر نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ نوجوان خواجہ نافع کو فیس بُک پر ویڈیوز دیکھ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز کیخلاف میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان خواجہ نافع کی فیس بُک پر ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلویا، انکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سلیکشن ویڈیوز دیکھ کر ہوئی۔

ایمرجنگ کرکٹر خواجہ نافع نے لاہور قلندرز کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ خواجہ نافع نے تاریخ ہی بدل ڈالی

واضح رہے کہ میچ کے دوران کمنٹیٹرز بھی ایمرجنگ کرکٹر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔