فرسٹ ایئر پری میڈیکل میل کی داخلہ فہرست جاری

اس سال بھی میرٹ کے تناسب سے آدمجی گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج سرفہرست رہا


Staff Reporter September 20, 2012
شہر کے 51 سرکاری کالجوں اورہائر سیکنڈری اسکولوں میں مجموعی طورپر3198 طلباکوداخلے دیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر کے سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئرکے داخلوں کے لیے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے سائنس پری میڈیکل میل کی میرٹ لسٹ جاری کردی ہے۔

جس میں شہر کے 51 سرکاری کالجوں اورہائر سیکنڈری اسکولوں میں مجموعی طورپر3198 طلباکوداخلے دیے گئے ہیں۔

ان میں گریڈ اے ون کے 526، گریڈ اے کے 786،گریڈ بی کے 858،گریڈ سی کے 729،گریڈ ڈی کے 295 اورگریڈ ای کے 4 طلبہ کوداخلہ دیا گیاہے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی میرٹ کے تناسب سے آدمجی گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج سرفہرست رہا ہے۔