سیکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں کی عدم حاضری عدالتی کارروائی معطل

فیکٹری آتشزدگی کیس میں بھی گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے


Staff Reporter September 20, 2012
سٹی کورٹ، ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، جوڈیشل کمپلیکس سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی. فوٹو: فائل

کراچی کی ہنگامہ آرائی ، ہڑتال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجیل حکام کی جانب سے قیدیوں کوماتحت عدالتوں میں پیشی کیلیے نہیں لایا گیا تھا۔

جس کے باعث سٹی کورٹ، ملیر ڈسٹرکٹ کورٹس ، جوڈیشل کمپلیکس سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں زیرسماعت ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، فیکٹری آتشزدگی کیس میں بھی گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔

سائلین بھی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث عدالتوں میں نہیں پہنچ سکے، تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کو ریمانڈ کیلیے عدالتوں میں پیش کیا تھا۔