فٹنس معیار میں کمی سابق ٹیم ڈائریکٹر نے ’’بابراعظم‘‘ کو ذمہ دار قرار دیدیا

دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر نے بتایا کہ 6 ماہ سے فٹنس ترجیح نہیں، حفیظ کا انکشاف


ویب ڈیسک February 22, 2024
دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر نے بتایا کہ 6 ماہ سے فٹنس ترجیح نہیں، حفیظ کا انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس معیار میں کمی کا ذمہ دار بابراعظم کو ٹھہرادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا اندازہ لگانے اور ایک نیا فٹنس پروگرام بنانے کی ہدایت کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق کپتان (بابر) اور ہیڈ کوچ (آرتھر) نے انہیں 6 ماہ قبل مشورہ دیا تھا کہ فٹنس ترجیح نہیں ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جواب سن کر میں حیران رہ گیا کہ ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کی نگرانی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران جب کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ 2 کلومیٹر کی دوڑ بھی مکمل نہیں کرسکے تھے، کھلاڑیوں کے جسم پر (چربی کی سطح) معمول کی حد سے ڈیڑھ پوائنٹ زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا! حفیظ نے بتادیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس تمام ٹیموں کیلئے اولین ترجیح ہے لیکن ہمارے یہاں نظام ہی الٹا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں