پی ایس ایل9؛ ’’بابراعظم میں کپتانی صلاحیت نہیں‘‘

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
بطور کرکٹر بابراعظم جس ٹیم کا حصہ ہوں گے ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق (فوٹو: پی سی بی)

بطور کرکٹر بابراعظم جس ٹیم کا حصہ ہوں گے ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، عبدالرزاق (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابراعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں قیادت کے فرائض نہیں سنبھالنے چاہیں۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار بولر کو بالنگ کیلئے لانا چاہیے تھا، انہیں دنیا بھر میں لیگز کا تجربہ ہے لیکن بابر نے نوجوان بالر کو گیند دی جس نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پولارڈ ٹی20 فارمیٹ کے آخری 3 اوورز میں 60 رنز بھی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

عبدالرزاق نے کہا کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے البتہ بطور کرکٹر وہ جس ٹیم کا حصہ ہوں گے ٹیم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فٹنس معیار میں کمی! سابق ٹیم ڈائریکٹر نے ’’بابراعظم‘‘ کو ذمہ دار قرار دیدیا

بابراعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کو رواں سیزن میں لگاتار تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے، بابر بطور بیٹر کامیاب رہے ہیں لیکن ٹیم میچ جیتنے سے قاصر ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔