’’راشد کی عدم موجودگی، شاہین کی ناقص کپتانی کے باعث قلندرز مشکلات کا شکار ہیں‘‘

ویب ڈیسک  جمعرات 22 فروری 2024
سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کی کپتانی پر لب کشائی کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کی کپتانی پر لب کشائی کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سابق کرکٹر اظہر علی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی پر لب کشائی کردی۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ لیگ اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی اور شاہین آفریدی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ افغان اسپنر راشد خان کی عدم موجودگی کے باعث لاہور قلندرز کی بالنگ اور شاہین آفریدی کی کپتانی بےنقاب ہوچکی ہے کیونکہ مڈل اوورز میں انہیں رنز روکنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جو افغان اسپنر کی خوبی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ’’بابراعظم میں کپتانی صلاحیت نہیں‘‘

اظہر علی نے کہا کہ سلطانز کیخلاف میچ کے دوران بالرز نے نئے آنے والے بلےباز افتخار احمد کو ٹانگوں پر گیندیں کروائیں جبکہ فائن لیگ کا فیلڈر اوپر تھا اور رنز لیک کیے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولر اور کپتان کے درمیان کوئی ہم آہنگی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: فٹنس معیار میں کمی! سابق ٹیم ڈائریکٹر نے ’’بابراعظم‘‘ کو ذمہ دار قرار دیدیا

گزشتہ روز ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر ایونٹ مسلسل تیسری فتح سمیٹی تھی جبکہ دفاعی چیمپئین اب تک ایونٹ میں ایک بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔