شادی کے بعد پہلی بار ثنا جاوید نے شعیب ملک کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک  جمعـء 23 فروری 2024
تصویر میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے : فوٹو : انسٹاگرام

تصویر میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے : فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ لی گئیں نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی، یہ نوبیاہتا جوڑے کی پہلی پی ایس ایل 9 کی تصویر ہے جوکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لی گئی تھی۔

تصویر میں کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد جیتا گیا ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی تھاما ہوا ہے جبکہ ثنا جاوید بھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں ثنا جاوید نے شعیب ملک کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی دل والے ایموجی اور نظرِ بد سے بچانے والے ایموجی کا استعمال کیا۔

ثنا جاوید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شعیب ملک کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے شوہر کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

sanaa

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مدیحہ رضوی اسٹیڈیم میں ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والوں پر برس پڑیں

ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔