نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 25 فروری 2024
وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا (فوٹو: کرک انفو)

وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا (فوٹو: کرک انفو)

لاہور: نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

نیوزی لینڈ کا سیکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا، وفد میں کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہوں گے، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان: کیوی سیکیورٹی وفد کا اطمینان کا اظہار

کیویز کا دورہ پاکستان اپریل کے وسط میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم یہاں5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پہلے مرحلے میں 3 میچز راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے، دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔

عید الفطرکی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔