دورہ پاکستان: کیوی سیکیورٹی وفد کا اطمینان کا اظہار

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل تھے

(فوٹو: ٹوئٹر) وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل تھے

 لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 6 رکنی سیکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، کیوی بورڈ کے وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل ہیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی، جس میں شہر میں نصب کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی دورۂ پاکستان کی راہ ہموار

کیوی سکیورٹی ٹیم کو ائیرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا تھا جس میں سیکورٹی انتظامات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔