انٹرضمنی امتحانات کے لیے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

19ستمبر سے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 4 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے


Staff Reporter September 20, 2012
پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس کے اُمیدواروں کے ضمنی امتحانات دسمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے انٹرکے ضمنی امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، جنرل سائنس اور ہوم اکنامکس گروپس کے اُمیدواروں کے ضمنی امتحانات دسمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے، شیڈول کے مطابق ان امتحانات کیلیے ریگولر امیدواروں کے فارم متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے جبکہ پرائیویٹ طلبا اپنے امتحانی فارم براہِ راست بورڈ میں جمع کراسکتے ہیں۔

19ستمبر سے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 4 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔