نگراں وفاقی وزیرتعلیم مدد علی سندھی مستعفی

صدر مملکت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا


ویب ڈیسک February 26, 2024
فوٹو: فائل

نگران حکومت کےآخری دنوں میں وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وفاقی وزیرتعلیم و تربیت مدد علی سندھی نے استعفیٰ دے دیا،صدر مملکت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پروزیر تعلیم کا استعفی منظور کرلیا۔

مدد علی سندھی کو بطور وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ذمے داریوں سے فوری طور پر سبکدوش کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے مدد علی سندھی کے استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔